گرمیوں کی چھٹیاں: بچوں کے ساتھ خوشگوار، منظم اور یادگار لمحات گزارنے کا بہترین موقع
گرمیوں کی چھٹیاں نہ صرف بچوں کی شخصیت سنوارنے کا بہترین وقت ہیں بلکہ ہمارے لیے بھی خود کو تازہ دم کرنے کا نایاب موقع۔
گرمیوں کی چھٹیاں ایک ایسا خوشگوار وقفہ ہیں جس کا شدت سے انتظار صرف بچے ہی نہیں بلکہ ان کی مائیں بھی کرتی ہیں۔ اگرچہ موسم کی شدت اپنی جگہ، مگر اس دوران حاصل ہونے والی ذہنی و جسمانی آسودگی کا کوئی نعم البدل نہیں۔ یہ وقت ہمیں مصروف معمولاتِ زندگی سے نکل کر سکون، خود احتسابی، اور خاندانی ہم آہنگی کا موقع فراہم کرتا ہے۔
ان چھٹیوں کو محض سستی یا بے ترتیبی میں ضائع کرنے کے بجائے ایک منظم، مفید اور یادگار تجربہ بناتے ہیں:
. آغاز سکون سے کیجیے
چھٹیوں کے ابتدائی 8–10 دن مکمل آرام کے لیے وقف کریں۔ خود بھی ریلیکس ہوں، بچوں کو بھی سکون دیں۔ گہری سانسیں لیں، وقت کے دباؤ کو کم کریں، اور بچوں کو ذہنی طور پر ایک شیڈول کی تیاری کے لیے آمادہ کریں۔
. نماز اور دینی تربیت
سال 7 سے زائد عمر کے بچوں کے لیے نماز کا اہتمام کریں، خاص طور پر نمازِ فجر کی عادت ڈالیں
ایک ہفتہ وار چارٹ تیار کریں جس میں ہر نماز کے بعد بچے خود ٹک لگائیں۔
ہفتہ مکمل ہونے پر کوئی چھوٹا سا تحفہ دیں جیسے کہانی کی کتاب، پسندیدہ کھانا یا چاکلیٹ — مقصد صرف موٹیویشن ہے، بوجھ نہیں۔
اگر ممکن ہو تو قرآن کی منتخب سورتیں جیسے سورۃ الرحمٰن یاد کروائیں۔ آیات کو ترجمہ و تفسیر کے ساتھ سکھائیں۔ میری ذاتی پسند ڈاکٹر اسرار احمد کے تفسیری لیکچرز ہیں۔
نیند اور روٹین میں توازن
بچوں کی نیند کا معمول متوازن رکھیں:
دیر سے سونا صرف ایک حد تک ہو۔
تمام رات جاگنا اور سارا دن سونا امیون سسٹم کو متاثر کرتا ہے۔
مثال کے طور پر، میرے بچے 11 بجے سوتے اور 9 بجے بیدار ہوتے ہیں
صحت بخش خوراک اور خاندانی کھانے
کھانے کے اوقات مقرر کریں۔
کوشش کریں تمام اہلِ خانہ ایک ساتھ بیٹھ کر کھائیں۔
یہ عادت بچوں میں خاندانی اقدار اور سوشل ایٹی کیٹس پیدا کرتی ہیں
. جسمانی سرگرمیاں
گرمی میں باہر نکلنا مشکل ہوتا ہے، لیکن جسمانی ایکٹیویٹی پھر بھی ضروری ہے۔
یوٹیوب پر بچوں کے لیے مناسب ورزش کی ویڈیوز دستیاب ہیں۔
دن میں دو بار 10 منٹ کی ہلکی ورزش سے جسم و ذہن فعال رہتا ہے
. خود انحصاری سکھائیں
بچوں کو ان کی عمر کے مطابق چھوٹے چھوٹے کاموں میں شامل کریں:
بستر درست کرنا، الماری ترتیب دینا، لانڈری کا خیال رکھنا
ٹیبل سیٹنگ، فریج میں پانی رکھنا، چھڑکاؤ کرنا، پودوں کو پانی دینا
چولہا استعمال کیے بغیر ہلکی پھلکی ڈشز بنانا، جیسے بیکنگ، ڈیزرٹس
شاپنگ میں ساتھ لے جانا اور پیسوں کا حساب سکھانا
ذاتی صفائی اور حفظانِ صحت
روزانہ نہانے کی عادت ڈالیں
طہارت کے اسلامی اصول سکھائیں
دانت صاف کرنا، ناخن کاٹنا، صاف کپڑے پہننا جیسی عادات میں پختگی لائی
مطالعہ کی حوصلہ افزائی
روز ایک اردو اور ایک انگلش کہانی پڑھنے کی عادت ڈالیں
ہر کہانی پر 50 روپے انعام کا ماڈل اپنائیں، بچے جمع کی گئی رقم سے ہفتے میں ایک بار اپنی مرضی کا کچھ خرید سکیں
یہ عادت مطالعہ اور مالی نظم و ضبط دونوں میں مددگار ہوگی۔
ڈیجیٹل لرننگ: ہنر کا فروغ
وڈیو ایڈیٹنگ، اینیمیشن یا کسی بھی تخلیقی کورس میں بچوں کا داخلہ کروائیں
میری اپنی بیٹی آن لائن کورین زبان سیکھ رہی ہے — مقصد یہ ہے کہ اسکرین ٹائم میں کچھ نہ کچھ سیکھا جائے
پوچھ گچھ نہ کریں، سیکھنے کی فضا قائم
جغرافیہ و دنیا شناسی
اگر ممکن ہو تو ہمائیوں مجاہد تارڑ کا بچوں کے لیے جغرافیہ کورس دہرائیں
گوگل ارتھ کے ذریعے بچوں کو دنیا کے مختلف شہروں، عجائب گھروں، قدرتی مناظر کی تلاش کا مشن دیں
ریاضی، سائنس، آرٹس سب موضوعات پر مواد موجود ہے
ماؤں کے لیے خصوصی پیغام: خود کا خیال بھی رکھیں
نیند پوری کریں، پانی کا خوب استعمال کریں
پودینے اور سونف کا ٹھنڈا پانی بنا کر فریج میں رکھیں
کچن میں کام کے دوران قدرتی ماسک لگائیں: دہی، بیسن، ٹماٹر، کھیرا، گلاب کا عرق
بچوں کے ساتھ کھیلیں، ہنسیں، ورزش کریں، واک کو معمول بنائیں
خوراک سادہ رکھیں: تخمِ بالنگا، اسپغول، کلونجی، زیرہ کا استعمال مفید ہے
صبح سویرے کام مکمل کریں تاکہ دوپہر میں مطالعے اور سکون کا وقت ہو
شام کو تیار ہو کر تازگی محسوس کریں اور اس موسم کو بوجھ نہ بلکہ برکت سمجھیں
خوش رہیں، سلامت رہیں، اور ان چھٹیوں کو یادگار بنائیں نہ کہ گزاریں
#SummerVacations #ParentingInUrdu #ChildDevelopment
written by FarheenRiaz
.jpeg)