سردیوں کا استقبال کیجئے موسمِ سرما کا آغاز ہوچکا ہے ، اﷲ تعالیٰ نے اس دنیا میں زندگی کی نشوونما کے لئے اور پھلنے پھولنے کے لئے رنگا رنگ موسم بنا ئیے ہیں غذا کے ہضم ہونے کے لئے اور صحت و تندرستی کے لئے سب سے بہتر موسم ،موسمِ سرما ہے - موسمِ سرما کا آغاز اکتوبر نومبر تک ہوجاتا ہے اور فروری تک چلتا ہے ․ ان مہینوں میں عموماً شدت کی سردی پڑتی ہے ․ اگر سردی سے بچاؤ کا اہتمام کیا جائے تو سردی رحمت اور اگر بے احتیاطی کی جائے تو سردیاں زحمت بن جاتی ہیں سردی اوریہ موسم کئی بیماریوں مثلاً نزلہ زکام اور کھانسی کو بھی ساتھ لیکر آتا ہے دن میں تیز دھوپ اور رات میں خنکی سے جسم کا دفاعی نظام متاثرہوتا ہ-ے سردیوں کی بے احتیاطی کا پہلا تحفہ انفلوئنزا یا وبائی فلو ہے ، ہمارے پیٹ کے اندر جگہ جگہ کام کرنے والی مشینری کا جال بچھا ہوا ہے یہ چھوٹی،بڑی مشینری آگ کی بھٹی کی شکل میں کافی مقدار میں خون اور چربی بنا بنا کر جسم کو گرم اور مضبوط بنانے کا کام جاری رکھتی ہیں جس طرح جسم کے اندرونی کارخانے کے برابر ٹوٹ پھوٹ اور مرمت کا سلسلہ برابر چلتا ہے اسی طرح ہر موسم میں ہمارے جسم کو زیادہ کام کرناپڑتا ہے اس کے لئے ہمارا دفاعی نظام بہتر ہونا چاہیئے ا س موسم کے امراض سے بچاؤ کے لئے ضروری ہے کہ درجہ زیل تدابیر پر عمل کیاجائے ۔
|